کور کمانڈرز کانفرنس: ایران کے حملے پر تشویش، سعودی عرب کا تحمل قابل تعریف

[post-views]
[post-views]

کور کمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانفرنس نے کہا کہ یہ حملے خطے میں پرامن ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور سفارتی و ثالثی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی عرب نے ان شدید اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس صبر اور محتاط رویے کی وجہ سے خطے میں امن قائم رکھنے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ثالثی کے ذریعے مسائل حل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

کانفرنس میں یہ پیغام بھی دیا گیا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کریں اور تنازعات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ خطے میں استحکام برقرار رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos