آئینی ترمیم پر مشاورت تعطل کا شکار، پیپلز پارٹی نے تحفظات ظاہر کر دیے

[post-views]
[post-views]

پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے پر مذاکرات بدستور تعطل کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا وہ اجلاس، جو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا تھا، ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ترمیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی، تاہم اتحادی جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو ترمیمی مسودے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، جب کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق) اور دیگر اتحادی جماعتوں نے ابتدائی طور پر حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔

مزید یہ کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اندرونی مشاورت کے بعد مسودے میں اپنی مجوزہ ترامیم شامل کر کے حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور تمام اتحادیوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد ہی وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos