Premium Content

کورونا وباء  کی وجہ سے ذیابیطس کی مریضوں میں اضافے کا خدشہ

Print Friendly, PDF & Email

وینکوور: ایک نئی تحقیق کے مطابق  ہر 20 نئے ذیا بیطس کے مریضوں  میں سے ایک کا تعلق کووڈ انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

میڈیکل جرنل جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق نے عالمی وباء کے تیزی سے بڑھتے ذیا بیطس کے بحران کے ساتھ ممکنہ تعلق کے شواہد میں اضافہ کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق وہ افراد جو شدید نوعیت کے کووڈ میں مبتلا ہوئے تھے ان کے ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

تاہم، برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 43 لاکھ مریضوں  میں وزن میں زیادتی یا موٹاپا اس بحران میں اضافے کے بنیادی اسباب میں مرکزی ہے۔

Shop Online With Republicpolicy: https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

اگرچہ گزشتہ مطالعوں میں اس جانب اشارہ کیا گیا تھا کہ کووڈ  انفیکشن ممکنہ طور پر پتے میں انسولین بنانے والے خلیوں کو نقصان پہنچا کر ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، یہ مطالعے یا تو انتہائی محدود تھے یا پھر ان میں مخصوص افراد جیسے کہ امریکی ملٹری ویٹرن شامل تھے جن کو عوام میں شمار نہیں کیا جاسکتا۔

تحقیق کے لیے وینکوور میں قائم یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے پروفیسر نوید جنجوعہ اور ان کے ساتھی ایک نگراں پلیٹ فارم کا حصہ بنے جس کا کام کووڈ انفیکشن اور ویکسی نیشن کے ڈیٹا کو ایڈمنسٹریٹِیو ہیلتھ ڈیٹا سے جوڑنا تھا۔

انہوں نے 6 لاکھ 29 ہزار 935 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ وہ افراد جن کی کووڈ رپورٹ مثبت آئی تھی ان کے آئندہ ہفتوں یا مہینوں میں ٹائپ 1 یا 2 میں مبتلا ہونے کے امکانات واضح طور پر زیادہ پائے گئے۔ کووڈ کے تمام مریضوں کا 3 تا 5 فی صد حصہ  ذیابیطس میں مبتلا ہوا۔

نوید جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ذیا بیطس سے متاثر 100 افراد میں 3 تا 5 فی صد افراد میں یہ بیماری کووڈ انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos