Premium Content

کووڈ 19 سے چین کی 80 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف

Print Friendly, PDF & Email

چین میں ہر 10 میں سے 8 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ دعویٰ چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے وبائی امراض کے شعبے کے سربراہ وو زیون یو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو کی ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کی حالیہ لہر کے دوران چین کی 80 فیصد آبادی کو اس بیماری کا سامنا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/china-ma-ek-mah-k-duran-corona-sy-60-hazar-amwat/

ان کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب چین میں نئے قمری سال کے آغاز پر تعطیلات کے دوران کووڈ 19 پھیلنے کے خدشات سامنے آرہے ہیں۔وو زیون یو نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ پہلے ہی ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں بہت زیادہ افراد اس بیماری کا سامنا کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 2 سے 3 ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر کووڈ 19 کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

اس سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ چین بھر میں 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار نئی اموات ریکارڈ ہوئیں، ان اموات میں گھروں پر ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/china-ma-corona-ki-nai-lehar-hospital-aur-murda/

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش لگ گیا ہے جس کیلئے ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ چین میں کووڈ 19 کی لہرعروج پر ہے۔ خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں 8 سے 12 جنوری کے دوران اسپتالوں میں تقریبا 60 ہزار اموات کا انکشاف کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos