قرض ادائیگی کا مرحلہ، پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد بیرونی تعاون حاصل

[post-views]
[post-views]

پاکستان کے قریبی شراکت دار ممالک نے پانچ ارب ڈالر سے زائد مالی سہارا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متبادل مالی ذرائع دستیاب ہونے کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جون تک مجموعی طور پر چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ان تمام واجبات کی ادائیگی کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور پاکستان کو مختلف مدات میں متحدہ عرب امارات کو مجموعی طور پر تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ادا کرنا ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر مالیت کا یورو بانڈ اپنی دس سالہ مدت پوری کر چکا ہے، جس کی رقم اسی ہفتے ادا کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos