بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں تاخیر انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے: بیرسٹر گوہر

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی چاہتی ہے بانی تحریک انصاف کو جلد رہائی ملے، اگر فیصلے انصاف کے مطابق ہوتے تو وہ اب تک آزاد ہو چکے ہوتے۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ کئی بار ہائی کورٹ گئے مگر سماعت نہیں ہوئی اور وکلاء کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ماحول ضروری ہے اور تحریک انصاف نے اس کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے پاس پیٹرول کا مناسب ذخیرہ ہوتا تو موجودہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور نیٹ میٹرنگ کے خاتمے سے عوام متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے چودہ نکات پر عمل ہونا چاہیے اور بھارت افغانستان کی آڑ میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

انہوں نے ایران پر حملوں کی مذمت بھی کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos