ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گشت کے قریب بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق: پولیس

[post-views]
[post-views]

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گشت کے قریب بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ۔ پولیس حکام

پولیس اہلکار محمد عدنان نے بتایا کہ بم دھماکہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں پولیس گشت کے قریب ہوا۔

ان کے مطابق کے پی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ عدنان نے مزید کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ خودکش حملہ تھا پا پھر بم نصب کیا گیا تھا۔

امدادی اہلکار اعزاز محمود نے بتایا کہ پانچ افراد ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوئے۔زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos