ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دو چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کر دیا

[post-views]
[post-views]

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں گل امام تھانے کی حدود میں پوسٹ پر رات گئےدہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کو پولیس نے پسپا کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر دھاوا بولا، پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل وحید گل زخمی ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کو پسپا کر دیا گیا اور عسکریت پسند فرار ہو گئےجبکہ زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا حملہ اتوار کی شام، کلاچی تھانے کی حدود میں روڑی کے علاقے میں ایک چوکی پر کیا گیا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ 20 منٹ تک جاری رہا جس کے دوران حملہ آوروں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل میر اسلم زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے دستے وہاں تعینات اہلکاروں کی مدد کے لیے چوکی پر پہنچ گئے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos