مادرِ وطن کے دفاع کے لیے خلائی، سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر پر مکمل توجہ مرکوز ہے، ایئر چیف مارشل

[post-views]
[post-views]

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یومِ شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی میں اپنی استعداد بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اسلام آباد ایئر ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب کا آغاز شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا سے ہوا۔ سربراہ فضائیہ نے کہا کہ 1965 اور 1971 کی جنگوں سمیت ہر دور کے شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے ایثار، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو فضائیہ کی پہچان قرار دیا اور کہا کہ یومِ شہداء پاک افواج کے عزم، بہادری اور قربانی کی علامت ہے۔

ایئر چیف نے آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو فضائیہ کی عسکری قوت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ رہیں گی۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ فضائیہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی پیداوار میں مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos