مری کے تعلیمی اداروں میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی نشست

[post-views]
[post-views]

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و طالبات سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر آرمی پبلک اسکول، کونوینٹ جی سس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ یہ نشست ایک معلوماتی اور تعلیمی مکالمے کی صورت تھی جس کا مقصد نوجوان نسل کو قومی دفاع اور یکجہتی کے جذبے سے مزید روشناس کرانا تھا۔

طلبہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نشستوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ اس سے نوجوانوں کو براہِ راست اپنی افواج کے کردار اور قربانیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی سازشیں کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔

شرکاء نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج اور عوام ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں۔ “پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں” کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہر اُس میلی آنکھ کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں جو پاکستان کی سالمیت اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی۔

نشست کے اختتام پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ مل کر پُرعزم انداز میں “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگایا، جس سے ماحول میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا جذبہ مزید اجاگر ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos