پاک فوج کا عزمِ نو: دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

[post-views]
[post-views]

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک مضبوط اور متحد دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔

کراچی میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مدارس کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے شرکاء سے معرکۂ حق، حالیہ پاک–افغان کشیدگی، اور خطے کی سلامتی کے چیلنجز جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی، خوارج اور انتہاپسندی کے خلاف جاری کامیاب اقدامات سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا، اور بتایا کہ پاک فوج ہر محاذ پر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

طلبہ اور اساتذہ نے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کے نوجوان دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos