ڈی آئی خان : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈی آئی خان میں ایک آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متعدد مقامات پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپے مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل ڈی آئی خان سے 40 کلومیٹر مغرب میں واقع قصبہ درابن میں ایک چیک پوسٹ پر منگل کی صبح بم دھماکے اور مسلح حملے کے نتیجے میں 23 فوجی جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کمپاؤنڈ کی دیوار سے ٹکرا دی جس سے عمارت گرنے سے سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔