Exclusive Content

Add

دنیا کا پہلا زیرِ آب خلائی اسٹیشن بنانے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

خلا میں موجود اسپیس اسٹیشن کی طرح ہی سمندر کی تہہ میں بھی خلائی اسٹیشن کے قیام کا تصور اب حقیقت بننے کے قریب ہے۔

سمندری زندگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے نیشنل اوشیےنِک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن اور پروٹیئس اوشین گروپ نے سمندر کے نیچے اسپیس اسٹیشن کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

پروٹیئس نامی اسٹیشن کو کیریبین جزیرے کوراکاؤسے دور بنایا جائے گا اور اس میں سائنسدانوں، اختراع کاروں اور یہاں تک کہ مخصوص شہریوں کو زیرآب متنوع حیاتیات اور سمندری اور زمینی موسمیاتی تبدیلیوں کے مطالعے کے لیے طویل عرصہ رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔

این او اے اے کے ڈائریکٹر جیریمی ویریچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں اداروں کی شراکت سمندری حیات کے مطالعے میں انسانی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں انتہائی معاون ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی سمندری تجربہ گاہ میں طویل عرصے تک رہنے سے ہم سمندر کے اسرار کو کھولنے کے قابل ہو جائیں گے اور اسکے وسائل کو بہتر طریقے سے منظم، پائیدار اور بحفاظت طریقے سے  استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پروٹیئس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور تعمیر کا آغاز کرنے کیلئے ابھی تک کوئی ٹائم لائن فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1