ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، تدریسی سرگرمیاں بحال

[post-views]
[post-views]

تقریباً تین ہفتوں کے تعطل کے بعد ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج یکم اپریل سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور تدریسی عمل معمول پر آ گیا ہے۔

حکام کے مطابق تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہے، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ایندھن کا بحران تھا۔ اسی دوران عیدالفطر کی تعطیلات بھی شامل رہیں، جس سے بندش کا دورانیہ مزید بڑھ گیا۔

آج سے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ سرکاری اور نجی جامعات میں فزیکل کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر تعطیلات میں 15 اپریل تک توسیع کی خبریں زیر گردش تھیں، تاہم حکومت نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بے بنیاد ہیں اور تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے ہی معمول کے مطابق کھول دیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos