سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو انتقال کر گئے

[post-views]
[post-views]

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور بزرگ سیاست دان الہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الہی بخش سومرو گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ وہ جیکب آباد سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ الہی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔

الہی بخش سومرو مسلم لیگ ن کے دوسرے دور حکومت 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے تعزیتی بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

الہی بخش سومرو نے 2017 میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت میری عمر 93 برس ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست کی شروعات مسلم لیگ سے کی اور سیاست سے ریٹائر ہونے کے وقت بھی مسلم لیگ میں ہوں۔ سیاست سے استعفا دیا ہے مگر میں آج بھی لیگی ہوں اور میری تمام ترخدمات مسلم لیگ کے لیے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos