اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم اور انتخابی اخراجات پر گہری نظر رکھے گا اور آنے والے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کرے گا، جسے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں اور انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔