Premium Content

الیکشن کمیشن کا راولپنڈی کمشنر کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے سینئر رکن کی سربراہی میں قائم کمیٹی راولپنڈی کےڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

کمیٹی کو تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos