الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں کل 92,500 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 17,500 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس، 32,508 کو حساس اور 42,500 کو نارمل قرار دیا ہے۔
پولنگ اسٹیشنوں کی درجہ بندی ان کی حساسیت کی سطح کے حساب سے اے، بی اور سی گروپس میں کی گئی ہے۔
ممکنہ بدامنی کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں انتہائی حساس قرار دیئے گئے 17,500 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 6,599 پنجاب میں، اور 4,430 سندھ میں ہیں، جن کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔
بلوچستان میں کل 2,038 پولنگ اسٹیشنوں اور خیبرپختونخوا میں 4,344 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب میں 15,829 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس، سندھ میں 8,030، بلوچستان میں 2,068 اور خیبرپختونخوا میں 6,000 سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس زمرے میں آتے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.