الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔
نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ اگلے ماہ کی 13 تاریخ ہے جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 16 جنوری 2024 ہو گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اگلے ماہ کی 20 تاریخ کو شائع کی جائے گی۔ امیدوار اگلے ماہ کی 22 تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں جبکہ مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔