الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن پٹیشن کو نمٹانے کے لیے بلوچستان اور سندھ میں الیکشن ٹربیونلز تشکیل دے دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو کراچی ڈویژن کے لیے الیکشن ٹریبونل مقرر کیا۔ جسٹس محمد اقبال سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن، جسٹس امجد علی میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن جبکہ جسٹس محمد سلیم لاڑکانہ ڈویژن کے لیے الیکشن ٹربیونلز ہوں گے۔
اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا بلوچستان کے الیکشن ٹربیونل ہوں گے۔
کمیشن نے یہ تقرریاں بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی سفارشات پر کیں۔
ٹربیونلز عام انتخابات اور اس کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق درخواستوں پر غور کریں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













