الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے

[post-views]
[post-views]

پشاور: چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے۔

اس سے قبل کے پی اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائی تھی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئےتھے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے عملہ اسمبلی میں موجود تھا تاہم ایوان بالا کے انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے کے بعد بھی شروع نہ ہوسکی۔

الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائی تھی۔ اپوزیشن رکن نے موقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں پر 25 ارکان نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا لہٰذا الیکشن ملتوی کیا جائے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے رجوع کیا۔ اس حوالے سے ایک پیشرفت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارٹی کی پارلیمانی باڈی کا اجلاس (آج) منگل کو افطار کے بعد طلب کر لیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos