Premium Content

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں دستاویزات جمع کروانے کی مہلت دے دی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے3 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ممبر خیبر پختونخوا نے دریافت کیا کہ پی ٹی آئی اب ایک ادارہ نہیں ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں آیا،صرف چند تکنیکی اور قانونی سوالات ہیں جن کا ہم جواب دیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس موقع پر چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، انہوں نے بتایا کہ سینٹرل سیکرٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا تھا۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos