بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 36 کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

[post-views]
[post-views]

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے کامیاب ہونے والے 36 امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فہرست میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز اور مجلس وحدت المسلمین کا ایک ایک امیدوار اور مختلف حلقوں سے 33 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کےلیے کامیاب ہونے والے 93 امیدواروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

امیدواروں میں پیپلز پارٹی کے دو اور جے یو آئی ایف کے تین امیدوار شامل ہیں جبکہ باقی تمام آزاد امیدوار ہیں۔

نوٹیفکیشن میں تمام آزاد امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 106 کی شق 3 کی ذیلی شق-سی کے تحت نوٹیفکیشن کے تین دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos