الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔
فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی صدارتی الیکشن اور جماعتِ اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے۔
الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن اور جماعتِ اسلامی کے امیر نعیم الرحمٰن خان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کر دیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
محمود خان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹرین اپ ڈیٹ کیا گیا جبکہ صدر آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین موجود ہے۔
فہرست میں بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے۔
اس کے علاوہ پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔