الیکشن کمیشن آف پاکستان اکبر ایس بابر کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18 دسمبر (پیر) کو کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پیدا ہونے والے چیلنجز اور خدشات کو دور کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں دائر کرنے والوں میں اکبر ایس بابر، راجہ طاہر نواز اور نورین فاروق شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر علی خان کو طلب کر لیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی، عمر ایوب، حلیم عادل شیخ، یاسمین راشد، علی امین گنڈا پور اور آر او مرکزی سیکرٹریٹ سردار مسروف کو بھی طلب کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی انتخابات کو ڈرامہ قرار دیا تھا۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی اور بلے کے انتخابی نشان کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو سابق وزیراعظم عمران خان کی جگہ پارٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ای سی پی کے حکم پر گزشتہ ہفتہ ہوئے۔ ووٹرز نے آن لائن ایپ کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔