انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 46 رنز سے شکست دے دی

[post-views]
[post-views]

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے شکست دے دی۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 37.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے تھے۔ تاہم بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا۔ بارش نہ رکنے پر انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

یاد رہے کہ 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز آسٹریلیا نے جیتے تھے۔ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے جمعہ اور پانچواں اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos