لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے شرکا ءکے خلاف پولیس نے عدالتی حکم پر آپریشن کیا، یہ ان کی حکومت کا فیصلہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کی پنجاب حکومت نے دھرنے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے پاس فیض آباد دھرنے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں، فیض آباد دھرنے سے متعلق انکوائری کمیشن کے اکثر سوالات بے معنی ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر بنائے گئے تین رکنی کمیشن نے اپنی 149 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













