قانونی شکنجہ جاری، فیض حمید عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے: فیصل واوڈا

[post-views]
[post-views]

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، جنہیں فوجی عدالت نے 14 سال قید بامشقت کی سزا دی تھی، اب عمران خان کے خلاف شواہد کے ساتھ گواہی دینے جا رہے ہیں، اور یہ عمل محض آغاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات میں فیض حمید کا اہم کردار رہا اور اس کیس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور ملوث افراد بھی قانونی شکنجے میں آئیں گے۔ واوڈا نے واضح کیا کہ جاری ٹرائل میں شواہد اور گواہی کے نتیجے میں قانونی کارروائی آگے بڑھے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ریاست، اداروں اور جمہوریت کے خلاف اقدامات پر مشتمل ہے، اور اب قانونی، دنیاوی اور انسانی سطح پر واپسی کا کوئی امکان نہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے اندرونی بحران اور تنہائی بھی واضح ہو چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos