Premium Content

آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے پر خواجہ آصف کی فضل الرحمان پر تنقید

Print Friendly, PDF & Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پرمولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت نہیں کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے سوالوں پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مطلوبہ تعداد کے بارے میں صورت حال صبح واضح ہوجائے گی،  لگتا ایسا ہی ہے نمبر پورے نہیں ہیں، میں صبح سے قومی اسمبلی میں موجود تھا تو حقیقت کا علم نہیں ہے لیکن لگتا یہی ہے نمبر پورے نہیں تھے اسی لیے قانون سازی نہیں ہوئی۔اس سے قبل خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسا کی مدت میں توسیع کی خبر درست  نہیں ہے تاہم جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کے لیے ہو رہا ہے، چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

خیال رہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حمایت کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی تھیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹوزرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے ترمیم میں تعاون طلب کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos