کرتارپور سمیت تمام مذہبی مقامات اصل حالت میں بحال کیے جائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

[post-views]
[post-views]

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ کمیونٹیز سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور میں نقصانات کا مشاہدہ کیا اور بارشوں کے آئندہ سلسلے سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر انہوں نے متاثرہ سکھ برادری سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، جبکہ دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر بحالی دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول انتظامیہ کی بروقت اور فعال کارروائیوں کو بھی سراہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos