بلوچستان: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ ، 20 سے زائد مزدور اغواء

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کر کے 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے زیر استعمال آٹھ بلڈوزروں کو بھی نذر آتش کر دیا ، واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنج گور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے  7 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔

اس سے قبل اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos