امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کو اپنے دائرہ اختیار میں لیں گے،فلسطینیوں کو غزہ کے علاوہ کسی اور جگہ محفوظ رہنے کا موقع ملے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 99 فیصد یقین ہے کہ مصر سے بات چیت کر کے کوئی حل نکال لیں گے، ہم غزہ کو بہت اچھے طریقے سے چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتے، نہیں لگتا کہ حماس ہفتے کی ڈیڈلائن تک یرغمالیوں کو رہا کرے گا،اردن اور مصر میں فلسطینیوں کے رہنے کیلئے زمین ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو ہفتے تک تمام یرغمالیوں کو آزاد کرنا ہوگا، غزہ ترقی کے بعد علاقے میں بہت سے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔