گاندھی کا قاتل بھارت کا بیٹا قرار

[post-views]
[post-views]

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما گری راج سنگھ نے مہاتما گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کو بھارت کا بیٹا قرار دے دیا۔

بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو مغل شہنشاہ بابر کی اولاد کہنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں وہ بھارت کے سچے سپوت نہیں ہو سکتے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ان کا کہنا تھا اگر نتھو رام گوڈسے گاندھی کا قاتل تھا تو وہ بھارت کا ایک قابل بیٹا بھی تھا کیونکہ وہ ہندوستان میں پیدا ہوا تھا۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی نے گاندھی کے بھارت کو ان کے قاتل گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos