وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی گولہ باری میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
نصیرات کیمپ میں مکانات کو نشانہ بنا کر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے شہر کے مرکز اور رفح شہر کے شمال میں بھی کئی چھاپے مارے۔
خان یونس کے العمل ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں کم از کم بیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں اکیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور پچپن ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.