حماس کے زیر انتظام غزہ میں شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام ابو عربان سائٹ پر آٹھ دنوں میں پناہ گزینوں کے اسکول پر پانچویں حملہ ہے۔
شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابو عربان اسکول میں ہزاروں بے گھر افرادرہائش پذیر تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فضائیہ نے کئی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو نصیرات میں ابو عربان اسکول کی عمارت کے علاقے میں سرگرم تھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ عمارت اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کے لیے اڈے کے طور پر کام کرتی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.