غزہ: ایک اسرائیلی وزیر نے غزہ پر جوہری بم گرانے کی تجویز دی ہے، جبکہ اتوار کے روز شمالی غزہ میں زمینی لڑائی شروع ہو گئی، جہاں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر کا گھیراؤ سخت کر دیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ گھر گھر لڑائی ہو رہی ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، فوج کی طرف سے جاری کی گئی فوٹیج میں فوجیوں کو گھر گھر لڑائی میں مصروف دیکھا گیا جب ٹینک اور بکتر بند بلڈوزر منڈلا رہے تھے۔
دریں اثنا، اسرائیلی جارحیت کے دوران اتوار کی شام تیسری بار فون اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور انکلیو کے شمال میں دیگر قریبی علاقوں پر شدید بمباری کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے صحافی کے مطابق، دھماکے اتنے زور دار تھے کہ انہیں فلسطینی سرزمین کے انتہائی جنوب میں واقع رفح میں سنا جا سکتا تھا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیل شمالی غزہ میں کئی ہسپتالوں کے ارد گرد شدید بمباری کر رہا ہے۔
غزہ کی پٹی سے حاصل ہونے والی تصاویر میں شہریوں کو لڑائی سے جنوب کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حالانکہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غیر ملکی نامہ نگاروں کو بتایا کہ حماس انہیں فرار ہونے سے روکنے کے لیے سڑکوں پر رکاوٹیں استعمال کر رہی ہے۔









