جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

[post-views]
[post-views]

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کچہری عدالت میں سماعت کریں گے ، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

گزشتہ تاریخ پر تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں، شاہ محمود قریشی لاہور جیل میں ہونے کے باعث نقول وصول نہیں کر سکے تھے، ان کے وکلاء کو چالان کی نقول فراہم آج کیے جانے کا امکان ہے۔

عدالت نے تمام 125 ملزمان کو فرد جرم کے لیے آج طلب کر رکھا ہے ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ،آج غیر حاضر ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos