جی ایس پی پلس کے دفاع میں فوری لابنگ، پیپرا قوانین پر قانونی وضاحت کیلئے حکومت کا اقدام

[post-views]
[post-views]

حکومتِ پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کے لیے یورپی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے میں پیپرا قوانین سے استثنا حاصل کرنے کی غرض سے وزارتِ قانون سے قانونی رائے طلب کر لی ہے۔ وزارتِ تجارت نے برسلز میں پاکستانی مشن کی سفارش پر ایم/ایس ہائیدر گلوبل بی وی بی اے نامی فرم کو تین سالہ مدت کے لیے تقریباً 6 ملین یورو (2 ارب روپے) کی ادائیگی پر ہائر کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ فرم یورپی یونین کے قوانین، سیاسی چیلنجز، اور جی ایس پی پلس کی تجدید میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔ ایس آئی ایف سی نے 10 جون 2025 کو وزارتِ تجارت کی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے پیپرا قوانین کے تحت استثناء کی سفارش کی، جسے بعد ازاں وزیرِ اعظم آفس نے پیپرا بورڈ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

پیپرا بورڈ اجلاس میں سیکرٹری تجارت نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ایس آئی ایف سی استثناکی سفارش کر چکا ہو تو معاملے کو دوبارہ پیپرا بورڈ میں لانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ قانون سے رائے لی جائے کہ آیا ایس آئی ایف سی کی سفارش کافی ہے یا مزید منظوری درکار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos