توانائی بچت کے لیے مارکیٹس کے اوقات محدود کرنے کی تجویز

[post-views]
[post-views]

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اشارہ دیا ہے کہ حکومت توانائی بچت کے پیش نظر ملک بھر میں تجارتی مراکز کے اوقات محدود کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجوزہ فیصلے کے تحت ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے تک بند کرنا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی اداروں، بشمول آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک، سے ملاقاتوں کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، جہاں انہیں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، کیونکہ معیشت کو ممکنہ دباؤ کا سامنا ہے۔

علی پرویز ملک کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کے لیے 3.5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس برقرار رکھے، اور اگر ان کی واپسی کا تقاضا سامنے آیا تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قطر سے گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد مقامی گیس فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ضرورت پوری کی جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos