کامران ٹیسوری کو گورنری کے عہدے کی اہمیت کا ادراک نہیں تھا، عبدالقادر پٹیل

[post-views]
[post-views]

پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بنتے وقت اپنے عہدے کا ادراک تھا اور نہ ہی جاتے وقت اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔

کراچی میں نادرا کے ماڑی پور مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر صوبے کا اہم آئینی عہدہ ہوتا ہے اور اس کی واضح حدود ہوتی ہیں، لیکن جب ان حدود کا خیال نہ رکھا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وفاق سے درخواست ہے کہ بابو بھائی کو بھی وزارت دی جائے کیونکہ کامران ٹیسوری کے جانے کے بعد فاروق ستار اکیلے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے صوبے کی تقسیم کی بات کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مختلف قومیتوں کے لوگ برسوں سے بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کئی بار صوبے کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے اور اس طرح کی باتیں صرف نفرت کو جنم دیتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos