خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن، سازشوں کا مقابلہ کریں گے: سہیل آفریدی

[post-views]
[post-views]

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں، تاہم بعض حلقے انہیں نااہل کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام ہتھکنڈوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور سیاسی طور پر ان کا مقابلہ کیا جائے گا۔

مینگورہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر مذاکرات اور احتجاج سے متعلق حکمتِ عملی طے کرنے کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا جا چکا ہے تاکہ معاملات کو منظم اور آئینی دائرے میں رکھا جا سکے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے واضح مینڈیٹ بانیٔ پی ٹی آئی کو دیا ہے اور عوامی فیصلے کا احترام ہر صورت میں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ آئندہ جو بھی بات یا دعویٰ سامنے آئے گا، وہ حقائق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہوگا، نہ کہ الزامات یا مفروضوں پر۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ قبائلی علاقوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور تیراہ کے عوام کے ساتھ براہِ راست جرگہ منعقد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود تیراہ جائیں گے، عوام کی بات سنیں گے اور مقامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos