لاہور: پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے پی سی بی سی ٹی سی کے اعزازی ممبر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ مجھے یہ موقع فراہم کرنے کے لیے میں ذکا اشرف صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ جب بھی ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری ضرورت ہو گی میں ہمیشہ دستیاب ہوں گا۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات۔ پاکستان زندہ باد
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کو ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور محمد حفیظ شامل تھے۔ تاہم، بعد میں انضمام کو پاکستان کا چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا۔
کمیٹی کو کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، جس میں مجموعی مقامی ڈھانچہ، شیڈولنگ، قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تقرری، سنٹرل اور مقامی کنٹریکٹ اور منصوبے شامل ہیں ۔