Premium Content

حکومت نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر دی، سیدھی گولیاں برسائی گئی، علی امین گنڈا پور

Print Friendly, PDF & Email

احتجاج کے دوران آپریشن کے بعد غائب ہو جانے کے بعد وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا ویڈیو بیان آ گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیدھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں ،حکومت نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،  اب عمران خان سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے، عمران خان قوم کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اور عوام کے خلاف حکومتی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، موجودہ حالات میں فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہم ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی قیادت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے تاکہ اس جبر کے خلاف موثر جواب دیا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos