حکومت غیر ملکی شہریوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کرے گی

[post-views]
[post-views]

حکومت افغانوں سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کی ان کے متعلقہ ممالک کو رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے دی گئی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کرے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کی جیو میپنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

معیاد ختم ہونے کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ غیر قانونی مقیم افراد کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

حکومت نے غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے ملک چھوڑنے کے لیے منگل کی آخری تاریخ مقرر کی ہے اور اس ڈیڈ لائن کے ختم ہونے میں اب صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos