کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعطل کے بعد خالصتان تحریک کے ایک اور سکھ کارکن کو کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے سکھڈول سنگھ کو 15 گولیاں ماریں۔ مبینہ طور پر وہ 2017 میں کینیڈا ہجرت کر گئے تھے۔ ان کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع موگا سے تھا۔
یہ قتل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا الزام ہندوستان پر عائد کیے جانے کے چند دن بعد ہوا ہے۔ ٹروڈو نے پیر کے روز بتایا کہ کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نجار کے قتل اور ہندوستانی حکومت کے درمیان ایک قابل اعتماد تعلق پایا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے قانون سازوں کو بتایا کہ کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل کینیڈین حکومت نے بھارتی سفارت کار پون کمار رائے کو ملک بدر کر دیا تھا اور دہلی نے جوابی کارروائی میں ایک کینیڈین کو نکال دیا تھا۔
دریں اثنا، نئی دہلی میں کینیڈا کے ہائی کمیشن نے کہا کہ وہ ہندوستان میں سفارت کاروں کی تعداد کو ایڈجسٹ کرے گا اور جنوبی ایشیائی ملک نے جمعرات کو کینیڈا میں ویزا سروس معطل کر دی ہے ۔









