سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے انعقاد اور تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کردار غیر معمولی تھا۔

[post-views]
[post-views]

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان باضابطہ طور پر حرمین شریفین کے تحفظ کا شراکت دار بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کی تیاری اور تکمیل میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے کئی دہائیوں پر محیط فوجی تعاون، مشترکہ مشقوں اور دفاعی روابط کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ڈھالنے کا سنگ میل ہے۔

یہ معاہدہ پاک سعودی تعلقات کے ایک نئے تاریخی باب کا آغاز ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال نے واضح کیا کہ یہ رشتہ محض سفارتی نوعیت کا نہیں بلکہ حرمین شریفین اور روضۂ رسولؐ سے وابستہ عقیدت اور اعتماد کی گہری بنیادوں پر استوار ہے۔

پاک سعودی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی میں ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ اس کے تحت کسی بھی ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس سے نہ صرف دفاعی اتحاد مزید مضبوط ہوگا بلکہ مشترکہ تحفظ کا نیا تصور بھی پروان چڑھے گا۔

اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان اب باضابطہ طور پر حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں اہم شراکت دار ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن، عالمی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، سفارتی اور عسکری تعاون کے نئے امکانات بھی روشن کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos