زرداری، بھٹو یا شریف نہیں، محنت سے وزیراعلیٰ بنا: سہیل آفریدی

[post-views]
[post-views]

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ کسی سفارش یا پرچی سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے اس منصب تک پہنچے ہیں۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد کے شکر گزار ہیں اور ایک قبائلی ضلع کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے خاندان میں کوئی سیاست دان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نام کے ساتھ نہ زرداری ہے، نہ بھٹو اور نہ شریف، کیونکہ بڑے نام لگانے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جاتا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ احتجاجی سیاست کے چیمپئن ہیں، ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں، نہ دولت، نہ گاڑیاں، نہ بنگلہ، اور نہ کرسی کی لالچ۔ اگر ان کے لیڈر حکم دیں تو وہ اسی وقت منصب چھوڑنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے نام کا اعلان ہوا تو بعض حلقوں نے قبائلی عوام کی تضحیک کی، مگر قبائل پیچھے رہنے کے لیے نہیں بلکہ باعزت ترقی کے حق دار ہیں۔ ان کے وزیراعلیٰ بننے پر قبائلی عوام خوش ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرائیں گے اور عوام کو دکھائیں گے کہ ان کے حلقوں میں کیا ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو پارٹی یا خاندان کی مشاورت کے بغیر کسی نے نشانہ بنایا تو پورا ملک جام کر دیں گے۔ وہ اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عملی اقدامات شروع کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos