آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023:پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے

[post-views]
[post-views]

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نےفخرزمان کے شاندار 81 رنز کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے نصف سنچریوں کے ساتھ 128 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کی۔

بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پوائنٹس پر پانچویں نمبر پر آ گیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں 204  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 70 گیندوں پر 56 رننگز کی اننگز کھیلی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 9 اوورز میں 23 رنز دے کی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 8.1اوورز میں 31 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث روف نے 8 اوورز میں 36 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 32.3اوورز میں حاصل کر لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos