دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انکے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/out-ya-not-out-mutnaza-catch-par/
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیم سن ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔
دوسری جانب پاکستانی اوپنر امام الحق رینکنگ میں 3 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 17 درجے ترقی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر قبضہ جمالیا ہے۔
آئی سی سی بالنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے تاہم پیٹ کمن پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔