قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ورلڈکپ2023 کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ ناقص فیلڈنگ اور بالنگ پر ڈال دیا۔
میچ کے اختتام پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈرز نے اہم مواقعوں پر کیچ ڈراپ کیے جبکہ گیند بازوں نے بھی خراب بولنگ کی۔
گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں آسٹریلیا نے میچ 62 رنز سے جیت لیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اہم میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے گیند پرپانچویں اوور میں ڈیوڈ وارنر کا 10 رنز پر کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے 124 گیندوں پر 163 رنز بنائے جبکہ مچل مارش نے 108 گیندوں پر شاندار 121 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جانب سے پہلی وکٹ کے لیے ریکارڈ 259 رنز کی شراکت قائم کی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کی اور 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔